اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

بھارت میں نریندر مودی کو اقتدار ملنے سے اب تک ہندوتوا اور سیفران دہشت گردی انتہائوں پر پہنچ گئیایل او سی پر بھارتی خلاف ورزیوں کا ریکارڈ بد تر ہوگیا 

datetime 27  اپریل‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)بھارت میں نریندر مودی کو اقتدار ملنے سے اب تک ہندوتوا اور سیفران دہشت گردی انتہائوں پر پہنچ گئی،مودی نے آر ایس ایس کے انتہا پسند نظریہ اور تشدد کی پالیسی کو سرحد پار تک پھیلا دیا،لائن آف کنٹرول پرجنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا بھارتی ٹریک ریکارڈ بد سے بدتر ہو گیا،2015 میں بھارت نے جنگ بندی کی 248 خلاف ورزیاں کیں،215 میں بھارتی فائرنگ سے 39

شہری شہید، 152 زخمی ہوئے،2016 میں 382 خلاف ورزیوں میں 46 سویلین افراد شہید، 150 زخمی ہوئے،2017 میں 1881 مرتبہ بھارتی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی،2017 میں بھارتی فائرنگ سے 53 افراد شہید، 256 زخمی ہوئے،2018 میں ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں 3038 تک پہنچ گئیں،2018 میں جان بوجھ کر سویلین آبادی کو نشانہ بنانے کی بھارتی روش 58 جانیں لے گئی،2018 میں ایل او سی کے قریب رہنے والے 319 افراد زخمی بھی ہوئے،گزشتہ چھ سالوں میں 2019 میں سب سے زیادہ 3351 مرتبہ بھارت نے سیز فائر کی خلاف ورزی کی،2019 میں بھارتی فائرنگ سے 52 افراد شہید، 261 زخمی ہوئے،2020 میں بھی امن کے دشمن بھارت اور مودی مذموم عزائم جاری رکھے ہوئے ہیں،حتی کہ کورونا کی آفت بھی سویلین آبادی کو نشانہ بنانے سے بھارت کو نہیں روک سکی،ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار حالیہ پریس کانفرنس میں دنیا کی توجہ پروان چڑھتی سیفران ٹیررازم کی جانب دلا چکے،ڈی جی آئی ایس پی آر نے26فروری کو پاکستان میں کرونا کے پہلے کیس کی تشخیص سے اب تک ایل او سی کی صورتحال دنیا کے سامنے رکھی، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پچھلے کچھ عرصے سے ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی میں اضافہ ہوا ہے،سیز فائر کی ان خلاف ورزیوں میں بھارت نے ہیوی آرٹلری کا استعمال کیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج اپنی گن پوزیشنز کو پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بچانے کے لیئے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ میجر جنرل بابر افتخار نے کہاکہ ہندوستان کی ملٹری قیادت نے ہندوستانی میڈیا کو استعمال کرتے ہوئے جھوٹے اور مضحکہ خیز پروپیگنڈے کی بھی ناکام کوشش کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج اور سیاسی قیادت کی سیفرانائزیشن افسوسناک ہے اور موجودہ حالات میں دنیا کے لیئے نقصان دہ ہے۔ میجر جنرل بابر افتخار نے کہاکہ کرونا وائرس ایک عالمی وَبا ہے جس سے تمام دْنیا متاثر ہوئی ہے،کوئی بھی وَبا رنگ، نسل، قومیت یا مذہب سے مْبرا ہو تی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہاکہ اس وبا کو اسلام اور مسلمانوں سے جوڑنے کی مضموم اور گھناؤنی بھارتی کوشش بْری طرح ناکام ہو ئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی ملٹری قیادت کے پاکستان کے بارے میں دئیے گئے حالیہ بیان اندرونی ناکامیوں پر بڑھتیFrustration  Demoralizationکو ظاہر کر تے ہیں۔ میجر جنرل بابر افتخار نے کہاکہ جب دْنیا COVID-19کے خلاف متحد ہو رہی ہے، بدقسمتی سے ہندوستان ہندوتوا (Hindutva) اور Saffron Terrorismکو فروغ دے رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ ظلم، بربریت، نسلی امتیاز اور نفرت کی مقبوضہ کشمیر میں لگائی بھارتی آگ اب پورے ہندوستان میں پھیل چکی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایل او سی پر بھارتی فائرنگ کے آج کے نئے واقعہ نے چند روز قبل کی گئی ڈی جی آئی ایس پی آر کی تمام باتوں، خدشات کو تقویت دی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…