جمعرات‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2025 

عرب امارات کی نے بڑی کامیابی سمیٹ لی ، کرونا وائرس کیسوں کی تعداد صفر ہو گئی ، اماراتی حکومت نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا

datetime 27  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)دبئی میں کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی سپریم کمیٹی کے چیئرمین الشیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں بتایا گیا کہ دبئی کے علاقوں الرس اور نایف میں کرونا کے مزید کیسز سامنے نہ آنے کے بعد وہاں پر لاک ڈائون میں نرمی کردی گئی ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ان دونوں مقامات پر مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بجے سے رات 10 بجے تک لوگوں کو معمول کے مطابق نقل حرکت کی اجازت ہے تاہم رات دس سے صبح چھ تک دبئی کے دوسرے علاقوں کی طرف ان علاقوں میں بھی لاک ڈائون رہے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق دبئی ڈیسزاسٹر کمیٹی کی طرف سے 31مارچ کو دبئی کے تمام علاقوں میں کرونا کی وبا کے پیش نظر 24 گھنٹوں کے لاک ڈائون کا اعلان کیا تھا۔ نایف اور الراس کے مقامات پر گذشتہ دو روز کے دوران کرونا کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا جس کے بعد وہاں پر دن کے اوقات میں لاک ڈائون میں نرمی کی گئیی ہے جب کہ مجموعی طوپر دبء میں ایک ماہ میں چھ ہزار افراد کے ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔دبئی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر سیل کی طرف سے نایف اور الراس سمیت دیگر علاقوں میں مقیم شہریوں سے کہا کہ وہ غیرضروری طورپر گھروں سے نہ نکلیں۔ ان دونوں علاقوں میں لاک ڈائون میں نرمی کی گئی ہے تاکہ شہریوں کو ان کی اہم نوعیت کی ضروریات پوری کرنے کا موقع مل سکتے مگر شہریوں کا غیرضروری طورپر بازاروں اور سڑکوں پر نکلنا بیماری پھیلانے کا موجب بن سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی


عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…