تہران (این این آئی)ایرانی وزارت صحت کے ایک سینئر عہدیدار نے متنبہ کیا ہے کہ ملک ابھی تک کرونا وائرس اپنے عروج پر نہیں پہنچا ہے۔ اس کا مطلب ہے یہ ہے کہ کو ویڈ 19 وبائی مرض سے ایران میں اموات کی شرح میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی وزارت صحت کے
ایک سینئر عہدیدار نے متنبہ کیا کہ ملک ابھی تک کرونا وائرس اپنے عروج پر نہیں پہنچا ہے۔ اس کا مطلب ہے یہ ہے کہ کو ویڈ 19 وبائی مرض سے ایران میں اموات کی شرح میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔دوسری طرف تہران سٹی کونسل کے رکن محمد جواد حق شناس نے کہا کہ ایرانی دارالحکومت کی 40 سے 45 فی صد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے۔انہیں حکومت کی مالی مدد کی ضرورت ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ تہران کے مضافات میں مالی صورتحال زیادہ خطرناک ہے اور لاکھوں افراد جو وہاں رہتے ہیں وہ حکومت کی طرف سے مدد کے منتظر ہیں۔حسین عرفانی کا کہنا تھا کہ تہران میونسپلٹی اورامدادی ادارے مستضعفین نے تہران میں 5 ہزار دیہاڑی داروں اور خوانچہ فروشوں کو مالی امداد فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے لیکن یہاں5 ہزار دیگر شامل ہیں جو بے گھر ہیں۔