ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

درندگی کی انتہا کر دی گئی، 7 سالہ بچی کی ریپ کے بعد آنکھیں ضائع کر دی گئیں

datetime 25  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن)بھارت میں ڈاکٹرز جمعہ کو سات سالہ بچی کی بصارت کو بچانے کے لئے سرتوڑ کوششیں کررہے ہیں جسے ریپ کا نشانہ بنانے کے بعد اس کی آنکھیں ضائع کردی گئی تھیں تاکہ وہ حملہ آوروں کی شناخت نہ کرسکے ، یہ بات پولیس نے کہی۔وسطی ریاست مدھیا پردیش میں پولیس نے اس حملے پر ایک اکیس سالہ شخص کو حراست میں لے رکھا ہے ۔

سینیئر پولیس اہلکار ہیمنت چوہان نے غرملکی خبررساںادارے کو بتایا کہ لڑکی کو ایک خالی گھر لے جایا گیا جب وہ دوستوں کیساتھ کھیل رہی تھی ، وہ وہاں سے جب برآمد ہوئی تو اس کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے اور اس کی آنکھیں بری طرح سے زخمی تھیں۔چوہان نے کہا کہ مشتبہ شخص جو قریب میں ہی رہتا ہے اورحراست میں لیا جاچکا ہے، نے اعتراف جرم کرلیا ہے ، ملزم نے بچی کی آنکھوں میں اپنی انگلیاں انتہائی زور سے دبائیں ، ڈاکٹرز اس کی آنکھیں بچانے کے لئے ہر ممکن کوششیں کررہے ہیں ، ہم پرامید ہیں۔خواتین کے لئے دہلی کمیشن کی سربراہ سواتھی مالیوال نے حملے کو انتہائی گھٹیا اور قابل نفرت قرار دیا ہے ، مالیوال نے ٹوئٹر پر کہا کہ میں ان درندوں کے خلاف سخت سزا کا مطالبہ کرتی ہوں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…