ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے وزیر اسلامی امور ڈاکٹر الشیخ عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے رمضان المبارک کے دوران عشا کی اذان وقت پر دینے کی ہدایت کی ہے۔مملکت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیر اسلامی امور ودعو والارشاد کی جانب سے جاری ہونے والے احکامات میں مزید کہا گیا ہے کہ مملکت کی تمام مساجد میں
عشا کی اذان میں حسب سابق تاخیر نہ کی جائے جو عام طور پر ماہ رمضان میں کرنے کا رواج تھا،کرونا وائرس کی وجہ سے مملکت کی تمام مساجد میں جماعت کے ساتھ فرض نمازوں کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے،مساجد میں صرف پانچوں وقت کی اذان دی جاتی ہے، ہر اذان کے ساتھ موذن نماز گھروں میں ادا کریں کے الفاظ کا اضافہ کرتے ہیں۔