ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

قطری حکمران خاندان مخالفت کرنے والوں کیساتھ کیا سلوک کرتا ہے؟ زیرحراست شاہی خاندان کے الشیخ طلال کیس میں نئی پیشرفت سامنے آگئی

datetime 21  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ (این این آئی)خلیجی ریاست قطر کے حکمران آل ثانی خاندان کی جیل میں قید ایک اہم شخصیت الشیخ طلال آل ثانی کے کیس میں ایک نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ قطر کے حکمران خاندان کے ایک رہ نما الشیخ سعود بن جاسم آل ثانی نے انکشاف کیا ہے کہ الشیخ طلال آل ثانی پرجعلی الزامات کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔ ان پر الزامات عاید کرکے انہیں پھنسانے کی کوشش کی گئی تاکہ وہ اقتدار میں اپنا حصہ نہ مانگ سکیں۔ قطری حکمران اس ہر اس شخص پر جھوٹے الزام عاید کریے اسے پابند سلال کرتے ہیں جو بھی ان

کی مخالفت کرنے کی جرات کرتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق الشیخ طلال آل ثانی کی اہلیہ اسما اریان نے کہا کہ جیل میں قید ان کے شوہر کی حالت تشویشناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دوران حراست ان کے شوہر کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ان کے ساتھ منظم انداز میں بدسلوکی کی گئی ہے۔ایک سوال کے جواب میں اسما اریان نے کہا کہ قطری حکومت کے کچھ لوگوں نے میری قطر واپسی پر الشیخ طلال کو رہا کرنے کی بات کی مگر قطری حکام مجھے اپنے شوہر سے کسی قسم کے رابطے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…