اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’پائوں کی انگلیاں نیلی پڑنا یا پھر ان میں انفیکشن ہونا ‘‘ کرونا وائرس کی نئی خوفناک علامات بھی سامنے آنے لگیں پٹھوں کی تکلیف کرونا کے تشویشناک مریض کی علامات قرار

datetime 20  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )کرونا وائرس ویکسین کی تیاری کی جنگ دنیا بھر میں جارہی ہے تاہم ابھی تک اس حوالے سے سائنسدانوں کو کوئی ٹھوس کامیابی نہیں مل سکی ۔ جہاں دنیا بھرکے لوگوں میں مہلک وائرس کے پھیلنے سے خوف بڑھتا جارہا ہے وہیں وائرس کی علامات دن گزرنے کیلئے ساتھ ساتھ بڑھتی جارہی ہیں ۔ نزلہ ، کھانسی ، تیز بخار ، زکام ، آنکھوں کا سرخ پڑنا اور سونگھنے اور چکھنے کی صلاحیت سے

محرومی کی علامات سامنے آئیں تھیں تاہم اس حوالے سے ماہرین نےمزید نئی علامات کے بتا دیں ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ مریض کے پائوں کی انگلیاں نیلی سمیت انفکشن کی علامات بھی ظاہر ہوتی ہیں ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے نے مزید بتایا ہے کہ لاس اینجلس کی ایک خاتون کو ہسپتال لایا گیا جو کرونا وائرس کی مریضہ تھیں لیکن انہیں کنفرم نہیں تھا وہ اپنے ٹیسٹ کروانے کیلئے ہسپتال پہنچی تو ٹیسٹ رپورٹ آنے کے بعد انہیں بتایا گیا کہ وہ کرونا وائرس سے انفیکٹڈ ہیں ۔ اس حوالے سے امریکن اکیڈمی آف ڈرماٹالوجی کی طرف سے گائیڈ لائن جاری کی گئی جس کے مطابق انسانی جلد پر مختلف نشانات(جیسے کسی مکڑی یا کیڑے کے کاٹنے‘‘ سے ہوا ہو اس کا بھی تعلق کرونا وائرس کی علامت سے ہے ۔ دوسری جانب امریکا کی نیو یارک یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے تشویشناک مریضوں میں پٹھوں میں تکلیف ہونا بھی ایک علامت ہے۔محققین کے مطابق کورونا وائرس کے مریضوں میں سانس لینے میں مسئلہ ہونے کے ساتھ جسم میں درد ہونا بھی ایک علامت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے مریضوں میں جسم میں تکلیف ہونے کی وجہ سائٹوکائنس کیمیکل ہےجو کہ جسم میں وائرس داخل ہونے کی وجہ سے خارج ہوتا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کے 15 فیصد مریضوں میں جسم اور جوڑوں میں تکلیف دیکھنے میں آئی ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…