واشنگٹن(این این آئی)امریکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ سعودی شاہی خاندان کے تقریبا ڈیڑھ سو افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں اور گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر کورونا کا شکار ہو کر انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہیں جبکہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان نے وائرس سے بچاو کے لیے تنہائی اختیار کرلی ہے،
امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض کے کنگ فہد اسپتال میں وی آئی پیز کے لیے 500 بستر تیار کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں اور اسپتال کے ڈاکٹرز کو ہائی الرٹ کا پیغام دے دیا گیا ہے۔اخبار کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان نے وائرس سے بچاو کے لیے تنہائی اختیار کرلی ہے۔