استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک) کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ترک صدر اپنے ملک میں بہترین اقدامات اٹھا رہے ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدر نے کرونا فنڈ میں اپنی چار ماہ کی تنخواہ بھی دی ہے اور ترکی میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے مفت خدمات کی فراہمی کا بھی اعلان کیا ہے، ترکی کے صدر نے فیس ماسک کی خرید و فروخت پر بھی پابندی لگا دی ہے، ان کا کہنا ہے کہ
ہمارے پاس اتنے ماسک موجود ہیں جو ہماری پوری آبادی کے لئے کافی ہیں۔ ترک میڈیا کے مطابق سپرمارکیٹس میں بھی ماسک مفت فراہم کیے جائیں گے اور ترک شہری پوسٹ اینڈ ٹیلی گراف آرگنائزیشن کے ذریعے بغیر کسی معاوضہ کے ماسک منگوا سکتے ہیں۔ ترک میڈیا کے مطابق وباء کے خاتمے تک ملک بھر میں مفت فیس ماسک کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔