قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) رمضان المبارک میں بھی مساجد بند رہیں گی، مصر کی حکومت نے اعلان کر دیا، مصر کے وزیر اوقاف ڈاکٹر محمد مختار کا کہنا ہے کہ اگر کرونا وائرس کی وباء اسی طرح بدستور موجود رہی تو رمضان المبارک کے دوران بھی مساجد بند رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وباء کے خاتمے سے پہلے مسجدیں کھولنے
کا کوئی پروگرام نہیں ہے، جیسے ہی وباء ختم ہو گی تمام مساجد کھول دی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ اگر رمضان میں بھی یہ وائرس موجود رہا تو آپ کو محفوظ رکھنے کے لئے اور اللہ کے قانون کی پاسداری کے لئے مسجدیں بند رکھنے کے پابند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال رمضان میں دستر خوان لگانے پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔