جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد11 لاکھ سے تجاوز ، نیویارک میں وینٹی لیٹرزکی کمی ،جانتے ہیں کس ملک سے خریدنے کا فیصلہ کرلیا؟

datetime 4  اپریل‬‮  2020 |

واشنگٹن ( آن لائن )دنیا کے 204 ممالک میں کورونا کیسز کی تعداد1,117,787 ہوگئی ہے اور59,197 ہلاک ہو چکے ہیں۔سب سے زیادہ کیسز امریکہ میں ہیں جہاں مریضوں کی تعداد 277,475 ہو گئی ہے۔ اٹلی اور اسپین میں بھی مریضوں کی تعداد ایک ایک لاکھ سے زیادہ ہے۔دنیا میں سب سے زیادہ14 ہزار سے زائد ہلاکتیں اٹلی میں ہوئی ہیں۔ پاکستان میں اس وقت کورونا کے کیسز 27 سو سے زائد ہوگئے ۔

امریکہ میں کورونا وائرس ایک دن میں تیرہ سو سے زائد جانیں نگل گیا اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد7,392 ہوگئی ہے۔ متاثرہ مریضوں کی تعداد پونے تین لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔نیویارک میں وینٹی لیٹرزکی کمی کے سبب چین سے تین ہزار وینٹی لیٹرزخریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صدرٹرمپ نے شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایت کردی ہے۔فرانس میں بھی کورونا وائرس سے ایک ہی دن میں 1120 اموات ہوئی ہیں۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے چھ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔جرمنی میں کورونا کے اکانوے ہزار سے زائد مریض ہیں جب کہ ایک ہی دن میں ایک سواڑسٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔اٹلی میں کورونا مزید سات سو چھیاسٹھ جانیں نگل گیا اور مجموعی اموات ساڑھے چودہ ہزار سے زائد ہوگئی ہے جب کہ ایک لاکھ بیس ہزار کے قریب کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔اسپین میں ایک روز میں کورونا نے آٹھ سو پچاس افراد کی جان لے لی اور مجموعی اموات گیارہ ہزارسے تجاوز کر گئی ہیں۔برطانیہ میں ایک دن میں چار سو چوراسی اموات ہوئی ہیں اور کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد تین ہزار چھ سو سے بڑھ گئی ہے۔ کورونا مریضوں کا علاج کرنے والی پاکستانی نڑاد نرس کورونا سے چل بسی، چھتیس سالہ نرس تین بچوں کی ماں تھی۔ایران میں کورونا سے مزید ایک سو چونتیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور کل ہلاکتیں تین ہزار دو سو چورانوے ہوگئی ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کے ترپن ہزار سے زائد کیسز ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…