اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

چین کی طرف سے بنائی گئی ہزاروں ٹیسٹنگ کٹس اور طبی ماسک غیرمعیاری اور ناقص ہیں،یورپ نے حیرت انگیز اعلان کر دیا

datetime 1  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈرڈ(این این آئی) بعض یورپی حکومتوں نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے چین کی طرف سے بنایا گیا سازوسامان لینے سے انکار کر دیا ہے۔سپین، ترکی اور ہالینڈ کے حکام نے کہاہے کہ ہزاروں ٹیسٹنگ کٹس اور طبی ماسکس غیرمعیاری اور ناقص ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہالینڈ کی وزارتِ صحت نے اعلان کیا کہ انھوں نے چھ لاکھ ماسک واپس منگوا لیے ہیں۔

یہ سامان ایک چینی کمپنی نے 21 مارچ کو بھیجا اور اسے طبی کارکنوں کے ہ راول دستوں کو بانٹ دیا گیا۔ان کا کہناتھا کہ ماسکس کی فٹنگ میں مسئلہ تھا اور ان میں لگے فلٹرز ٹھیک طرح کام نہیں کر رہے تھے حالانکہ ان کا کوالٹی سرٹیفیکیٹ موجود تھا۔بیان کے مطابق بقیہ سامان کو فوراً روک لیا گیا اور اسے تقسیم نہیں کیا گیا۔ اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ یہ سامان استعمال میں نہیں لایا جائے گا۔سپین کی حکومت کو بھی اسی قسم کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا جب انھوں نے ایک چینی کمپنی سے ٹیسٹنگ کٹس منگوائیں۔سپین میں چینی سفارتخانے نے ٹویٹ کیا کہ ان کٹس کو بنانے والی کمپنی شینجن بائیو ایزی بائیو ٹیکنالوجی کے پاس اپنا سامان بیچنے کے لیے چینی طبی حکام کی طرف سے جاری کردہ سرکاری لائسنس نہیں تھا۔انھوں نے وضاحت کی کہ چینی حکومت اور علی بابا گروپ کی طرف سے عطیہ کیے گئے سامان میں سینجن بائیو ایزی کی مصنوعات شامل نہیں تھیں۔ترکی نے بھی اعلان کیا کہ چینی کمپنیوں سے منگوائی گئی ٹیسٹنگ کٹس درست نتائج نہیں دے رہی تھیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ تین لاکھ 50 ہزار ٹیسٹ ٹھیک تھے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…