جمعہ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2026 

کورونا وائرس زحمت کی بجائے رحمت میں تبدیل پوری دنیا میں حیران کن مناظر، ماہرین بھی ششدر

datetime 19  مارچ‬‮  2020 |

روم، اٹلی(آن لائن) ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ ناول کورونا وائرس کی عالمی وبا کے نتیجے میں دنیا بھر کی معیشت متاثر ہے اور لاکھوں چھوٹے بڑے کارخانے بند ہیں لیکن اسی وجہ سے عالمی فضائی آلودگی میں بھی ڈرامائی طور پر کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔

گزشتہ ہفتے اسٹینفرڈ یونیورسٹی کے مارشل برک نے مصنوعی سیارچوں سے حاصل کی گئی زمینی تصاویر کے ذریعے بتایا تھا کہ چین کی فضاؤں میں مضر نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ گیس کے اخراج میں غیر معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔اگر اس کمی کو صحت کے ذیل میں ہونے والے فوائد کے نقطہ نگاہ سے دیکھا جائے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ چین میں فضائی آلودگی میں کمی کے باعث، پچھلے دو مہینوں میں پانچ سال سے کم عمر کے 4000 بچوں اور 70 سال سے زائد عمر کے 73000 بزرگوں کی جانیں بچی ہیں۔ ’’یہ بچت اس جانی نقصان سے کہیں زیادہ ہے جو کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک ہوچکا ہے،‘‘برک کی تقلید کرتے ہوئے اب یورپی خلائی ایجنسی کے ماہرین نے بھی اٹلی میں قرنطینہ/ لاک ڈاؤن سے پہلے اور بعد کی فضائی آلودگی میں موازنہ کیا ہے۔ اس مقصد کیلیے انہوں نے ’’کوپرنیکس سینٹینل 5 پی سٹیلائٹ‘‘ سے لی گئی، زمینی فضا کی تصاویر استعمال کی ہیں۔ان پر بھی یہی انکشاف ہوا کہ کورونا وائرس سے صنعتی سرگرمیوں، کاروں، ٹرکوں اور پاور پلانٹس کی بندش کے نتیجے میں وہاں کے ماحول پر بھی انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں اور وہاں کی فضا میں بھی نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ گیس کی مقدار واضح طور پر کم ہوگئی ہے۔

اس بارے میں یورپی خلائی ایجنسی کی جانب سے ایک مختصر ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے:یہ ویڈیو دیکھ کر بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ماحولیاتی حوالے سے کورونا وائرس کی عالمی وبا ’’زحمت میں رحمت‘‘ ثابت ہورہی ہے کیونکہ ماحولیاتی ماہرین مختلف مطالعات سے یہ ثابت کرچکے ہیں کہ فضائی آلودگی اس وقت دنیا میں سب سے بڑی قاتل ہے جس کے نتیجے میں بعض جگہوں پر لوگوں کی اوسط عمر بھی تین سال کم ہوچکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…