جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

کرونا کے بعد جون میں دنیا پر کون سی خطرناک چیز حملہ آور ہونیوالی ہے ؟ماہرین نے خبر دار کردیا

datetime 19  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)اقوامِ متحدہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹڈی دل سے مشرقی افریقا اور مغربی ایشیا میں تباہ کن اثرات سامنے آرہے ہیں لہٰذا عالمی برادری اس معاملے میں مدد کیلئے آگے آئے۔اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت نے اپنے بیان میں کہا کہ ایتھوپیا، صومالیہ، کینیا، تنزانیہ اور یوگنڈا ٹڈی کی وجہ سے بْری طرح متاثر ہیں۔

جو اس وقت تقریباً ایک کروڑ 13 لاکھ افراد کی غذائی اجناس اور ذریعہ معاش کیلئے خطرہ بن گئی ہے۔پاکستان نے بھی فروری کے شروع میں اسی مسئلے کی وجہ سے قومی ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا۔ ٹڈی دل بھارتی سرحد سے داخل ہوئی ہے جس نے وہاں پر بھی کئی سو ایکڑ کی فصل کو نقصان پہنچایا ہے۔ماہرین نے رواں سال جون میں اس سے بھی بڑے حملے کی پیشن گوئی کی ہے، مشرقی افریقا کے حصّوں میں کسانوں کو اس موسم میں مزید تباہی کا سامنا ہوگا۔ٹڈی کا تعلق جھینگر کے خاندان سے ہے جو کہ زیادہ تر تنہا ہی رہتی ہیں تاہم فصلوں کے تیار ہونے کے موسم میں یہ ایک دوسرے کے قریب آجاتے ہیں اور افزائش نسل کے لیے متحرک ہوجاتے ہیں۔یہ ٹڈیاں پتوں، پھول، پھل، بیچ کے ساتھ ساتھ درختوں کو بھی نقصان پہنچانے کا باعث بنتی ہیں۔فی مربع کلومیٹر کے ایک دل میں تقریباً 4 کروڑ تک ٹڈیاں موجود ہوسکتی ہیں اور اتنی خوراک کھاسکتی ہیں جتنی 35 ہزار افراد مجموعی طور پر ایک دن میں استعمال کرتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…