میڈرڈ (این این آئی)ہسپانوی بادشاہ فیلپے چہارم نے اسکینڈل کی زد میں آئے اپنے والد سے فاصلہ اختیار کرتے ہوئے ان کی محلاتی مراعات کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے اپنے والد سے ملنے والی وراثت بھی نہ لینے کا اعلان کیا۔ اس سے قبل ایک سوئس
روزنامے نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ سابق ہسپانوی بادشاہ خوان کارلوس نے ایک آف شور کمپنی کے ذریعے سعودی عرب سے سو ملین ڈالر وصول کیے تھے۔ بعد میں ایک برطانوی اخبار نے کہا تھا کہ اس آف شور کمپنی میں اسپین کے موجودہ بادشاہ فیلیپے بھی بینیفشری تھے۔