ہفتہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2026 

سعودی عرب میں بڑے مال بند ،کیفے اورریستورانوں میں کھانوں پر پابندی

datetime 16  مارچ‬‮  2020 |

ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے بڑے شاپنگ مالز کو بند کردیا ہے،البتہ کھانے کی اشیاء کے اسٹور اور دواخانے کھلے رہیں گے۔سعودی حکام نے کیفے اور ریستورانوں میں کھانا دینے پر پابندی عاید کردی ہے لیکن کھانوں کی ڈلیوری خدمات جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔سعودی دارالحکومت الریاض ، ساحلی شہر جدہ اور مشرقی صوبہ کی میونسپلٹیوں نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے

کے لیے مزید نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔انھوں نے تمام تجارتی کمپلیکس اور شاپنگ مالوں کے اندر ہر طرح کی سرگرمیوں پر پابندی عاید کردی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اس نئے حکم کے تحت ریستورانوں اور بچّوں کے کھیل کی جگہوں کو بھی بند کردیا گیا ہے مگرسپر مارکیٹیں اور دواخانے اس حکم سے مستثنا ہوں گے۔ان شہروں کی میونسپلٹیوں نے ریستورانوں اور کیفے خانوں کے اندر اور باہر کھانے اور پینے پر بھی پابندی عاید کردی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…