کرائسٹ چرچ (این این آئی )نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے گزشتہ برس پندرہ مارچ کو حملوں کو نشانہ بننے والی ان دو مساجد کے اماموں کے بیانات کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بقائے باہمی سے ہی معاشرہ پرامن ہو سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کی
خاطر ان حملوں کی پہلی برسی کے موقع پر ہونے والی خصوصی تقریبات کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر حملوں کے نتیجے میں اکاون افراد شہیدہو گئے تھے۔ سفید فام نسل پرست ملزم کے خلاف مقدمے کی باقاعدہ سماعت دو جون سے شروع ہو گی۔