جمعہ‬‮ ، 05 ستمبر‬‮ 2025 

ایران میں کروناوائرس سے مزید 97 ہلاکتیں ، سعودی عرب میں17 نئے کیس،کویت میں تمام تجارتی اور کاروباری مراکز بند

datetime 15  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران،ریاض ،کویت سٹی(این این آئی )ایران میں چین سے پھیلنے والے کروناوائرس سے مزید 97 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد اس مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 611 ہوگئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہانپور نے ایک نشری نیوزکانفرنس میں کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران میں 1365 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔

یوں اب تک ایران میں اس مہلک وائرس کا شکار ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 12729 ہوگئی ہے۔انھوں نے بتایا کہ کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسوں میں 43 سو سے زیادہ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ترجمان کے مطابق نئے کیسوں میں 347 کا تعلق صوبہ تہران ، 155 کا اصفہان اور 134کا شمالی علاقے البرز سے ہے۔انھوں نے قبل ازیں خبردار کیا تھا کہ ایران کے نئے سال نوروز کے 20 مارچ کو آغاز سے قبل مہلک وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔انھوں نے لوگوں پر زوردیا ہے کہ وہ اپنے سفر کو محدود کردیں۔ان کا کہنا تھا کہ مہلک وائرس سے بیمار پڑنیوالوں کی شرح بدستور بڑھتی جارہی ہے۔دریں اثنا سعودی عرب نے کرونا وائرس کے 17 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میںسعودی وزارتِ صحت نے کہاکہ مملکت میں اب تک اس مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 103 ہوگئی ہے۔قبل ازیں سعودی عرب نے مہلک کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کی کوششوں کے ضمن میں اتوار 15 مارچ سے تمام بین الاقوامی پروازیں دو ہفتے کے لیے معطل کرنے کا اعلان کردیا ۔سعودی وزارت داخلہ کے ایک بیان کے مطابق مملکت نے مسافروں کے لیے تمام بین الاقوامی پروازوں کو دو ہفتے تک معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

البتہ غیر معمولی کیس اس فیصلے سے مستثنا ہوں گے۔سعودی عرب نے پروازوں کی معطلی سے مملکت میں لوٹنے میں ناکام رہنے والے شہریوں اور مکینوں کے لیے سرکاری تعطیل کا اعلان کیا ہے۔مملکت میں واپسی پر طبّی تنہائی میں رکھے گئے افراد پر بھی اس فیصلے کا اطلاق ہوگا۔علاوہ ازیں کویت کی حکومت نے کرونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر تمام کاروباری سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بازار اور تجارتی مراکز بند کردیے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق گذشتہ روز کویت کی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں کرونا وائرس کے پھیلتے خطرات اور اس کی روک تھام کیلیے اختیار کردہ احتیاطی تدابیر پرغور کیا گیا۔اجلاس میں کرونا کی روک تھام کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ کویتی حکومت کے ترجمان طارق المزرم نے بتایا کرونا سے بچائو کے لیے بنیادی ضرورت کی خریداری مراکز کے سوا تمام بڑے تجارتی مراکز، شاپنگ سینٹرز اور بازار بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ مملکت میں تمام تفریحی مقامات، کلب اور سیلون بندکردیے گئے ہیں اور ان میں خواتین اور بچوں کا داخلہ روک دیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…