اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے کورونا وائرس کی فوری تشخیص کیلئے ٹیسٹ کٹ تیار کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق چینی حیفی نامی کمپنی نے ایک سٹرپ تیار کی جو بالکل شوگر کی سٹرپس جیسی ہے اسے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیلئے استعمال کیا جائے گا ۔ چینی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین میں تیار کی گئی سٹرپ سے بالکل ایسے ہی خون کا ایک قطرہ لیا جائےگاجیسے
شوگر کیلئے جاتا ہے، ٹیسٹ کے نتائج 15منٹ کے اندر سامنے آئیں گے ۔ دنیا بھر کے لوگ اس وقت کرونا وائرس کی وجہ سے خوف میں مبتلا ہے ہیں اور اس کےٹیسٹ انتہائی مہنگے ہوتے ہیں جبکہ پاکستان میں ان ٹیسٹوں کے عوض نو ہزار روپے لیے جاتے ہیں تاہم چینی کمپنی نے فوری رپورٹ دینے والی کورونا ٹیسٹ کٹ تیار کر لی ہے جس پوری دنیا میں فروخت کیلئے بھی پیش کیا جائے گا ۔