پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’مہلک وباء دنیا میں اچانک نمودار ہو گی اور پھر کیسے ختم ہو گی ؟‘‘ 12 سال قبل ’’کورونا وائرس‘ ‘جیسی وبا کی پیش گوئی کردی گئی تھی 2008 میں لکھی گئی کتاب سامنے آگئی، تہلکہ خیز انکشافات

datetime 13  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس جیسی بیماری کا پیش گوئی 12سال قبل کر دی گئی تھی ۔ تفصیلات کے مطابق 2008ءشائع ہونیوالی ایک کتاب میں یہ پیش گوئی کی گئی تھی کہ نمونیا جیسی ایک بیماری جو پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لی گی جو انسان کی سانس کی نالیوں اور پھیپھڑوں کو اٹیک کرکے متاثر کرے گی اور یہ ایسی بیماری ہو گی جس پر کوئی دوا اثر نہیں کرے گی ۔

کتاب کا نام ’’ اینڈ آف ڈیز ‘‘ ہے جسے سلویہ برائون نے لکھا تھا ۔ کتاب میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ مہلک وبا ء اچانک دنیا میں رونما ہو گی اور پھر اچانک ہی چلی جائے گی ۔اور ایک دہائی بعد پھر اس دنیا پر حملہ آور ہو گی جس کے بعد یہ خود بخود ختم ہوجائیگی ۔کم کارڈیشن نے گزشتہ روز کتاب کا سکرین شارٹ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر شیئر کیا اور کہا کہ مذکورہ کتاب کا اسکرین شارٹ ان کی بہن نے ایک چیٹنگ گروپ میں شیئر کیا تھا جہاں سے انہوں اٹھا کر اپنے ٹویٹ پر مداحوں کیساتھ شیر کر دیا ہے ۔ ٹویٹر پیغام میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس پیغام کو کسی اور نے شیئر کیا تھا جسے بعد میںکم کارڈیشن نے اپنے ٹویٹر پیغام پر شیئر کیا ہے ۔ جبکہ ایک اور ٹویٹرصارف سلینا گوزمان نے پیغام میں ایک اور ٹویٹ پیغام میں کتاب کا نام ’’دی آئیز آف ڈارکنیس‘‘ اور متعلقہ پیج شیئر کیا 1983ء میں شائع ہونیوالی کتاب میں وبا ء کے بارے میں پڑھ جاسکتا ہے جسے چین کے شہر ووہان سے پھیلنے کا لکھا گیا ہے کہ جبکہ مذکورہ کتاب کے حوالے سے ابھی تک تصدیق نہیں کی جا سکی ہے ۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…