جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

ڈونلڈ ٹرمپ کے کورونا وائرس میں مبتلاہونے کا خدشہ،امریکی صدر تشویش  میں مبتلا

datetime 13  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خود سے ملاقاتیں کرنے والے افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد خدشہ لاحق ہوگیا ہے کہ شاید وہ بھی وائرس سے متاثر ہیں۔اگرچہ تاحال وائیٹ ہاؤس یا امریکی صدارتی دفتر کے کسی ملازم یا ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی عہدیداروں میں وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی، تاہم امریکی صدر نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران غیر ملکی عہدیداروں سمیت

امریکی عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کیں۔تاہم اب رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ چند دن سے نے جن افراد سے ملاقاتیں کیں ان میں سے کچھ افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد امریکی صدر بھی تشویش میں مبتلا ہوگئے۔امریکی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے گزشتہ ہفتے ملاقات کرنے والے برازیلی صدر کے میڈیا ترجمان فیبیو ونگرتن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد امریکی صدر کو تشویش لاحق ہوگئی ہے اور وہ خود کے وائرس میں مبتلا ہونے سے متعلق فکرمند ہوگئے۔خود سے ملاقات کرنے والے افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کو تشویش لاحق ہوگئی ہے اور انہوں نے کچھ مصروفیات کو ملتوی یا منسوخ بھی کردیا۔دوسری جانب وائیٹ ہاؤس کی میڈیا ترجمان نے ڈونلڈ ٹرمپ کی تشویش سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ امریکی صدر نے کسی بھی ایسے شخص سے ملاقات نہیں کی جن میں وائرس کی تشخیص ہو۔وائیٹ ہاؤس کی ترجمان کے مطابق صدارتی محل کی میڈیکل ٹیم نے اس بات کو یقینی بنا رکھا ہے کہ امریکی صدر اور نائب صدر سمیت ان کے اہل خانہ اور پورے صدارتی محل کا عملہ صحت مند رہے اور وہ وائرس سے متعلق احتیاط سے کام لے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…