پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

برطانوی وزیر صحت بھی کرونا وائرس کا شکار

datetime 11  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی) کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی تعداد 119 ہو گئی، دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 298 ہو گئی، متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 19 ہزار 214 تک بڑھ چکی ہے۔ نیویارک کے متاثرہ علاقے میں فوجیوں کو بھیج دیا گیا،امریکا میں ہلاکتوں کی تعداد 30 ہو گئی۔ امریکا نے ایران سے اپنے قیدی رہا کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

برطانوی وزیر صحت بھی مہلک وائرس کا شکار ہو گئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق کرونا تیزی سے دنیا میں پھیلنے لگا، متاثرہ اور ہلاک افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، چین میں 22 مزید ہلاکتوں کے بعد تعداد 3 ہزار ایک سو 58 ہو گئی جبکہ 80 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔چین کے بعد ہلاک افراد کی سب سے بڑی تعداد اٹلی میں ہے جہاں مرنے والوں کی تعداد 631 ہو گئی۔ خطرناک وائرس کے دس ہزار سے زیادہ مریض ہیں۔ جنوبی کوریا میں 61 ہلاکتیں ہیں۔ 242 نئے کیسز کے ساتھ 7 ہزار 755 افراد وائرس سے متاثر ہیں۔اسپین میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا جہاں متاثرہ مریضوں کی تعداد 1695 ہو گئی، 36 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ فٹ بال میچوں کے دوران تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔ ایران میں 291 اموات ریکارڈ کی گئیں، 8 ہزار 42 افراد کرونا وائرس کا شکار ہیں۔فرانس میں کرونا وائرس سے 33 افراد جان ہار گئے، ایک ہزار 784 متاثر ہیں، نیو یارک میں متاثرہ علاقے میں فوجیوں کو بھیج دیا گیا، امریکا میں ہلاکتوں کی تعداد 30 ہو گئی ،امریکا نے ایران سے اپنے قیدی رہا کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ کسی امریکی قیدی کو کچھ ہوا تو ایرانی حکومت ذمہ دار ہو گی۔برطانوی وزیر صحت ناڈین ڈورس بھی مہلک وائرس کا شکار ہو گئیں۔ وزیر گزشتہ دنوں پارلیمنٹ میں سیکڑوں افراد سے ملی تھیں اور وزیر اعظم بورس جانسن سے بھی ملاقات کی تھی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…