منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

افغان صدر اشرف غنی نے 1500طالبان قیدیوں کی رہائی کاحکم دیدیا جانتے ہیں بدلے میں کتنے افغان سکیورٹی اہلکاروں کو رہا ئی ملے گی؟

datetime 11  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان قیدیوں کی رہائی کی منظوری دے دی۔طالبان کی جانب سے بھی افغان سیکیورٹی فورسز کے ایک ہزار اہلکاروں کو رہا کیا جائے گا،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے امریکا طالبان امن معاہدے کے تحت 1500 طالبان کی رہائی کے صدارتی فرمان پر دستخط کردیے ہیں۔

رہا ہونے والے طالبان جنگجوؤں کو حلف نامہ جمع کرانا ہوگا کہ وہ دوبارہ ہتھیار نہیں اٹھائیں گے اور میدان جنگ میں واپس نہیں آئیں گے۔صدارتی ترجمان صدیق صدیقی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ افغان امن عمل کے تحت طالبان اور افغان حکومت کے درمیان بین الافغان مذاکرات شروع کرنے کے لیے ان قیدیوں کو رہا کرنے کی منظوری دے دی اور 4 روز میں اس عمل کا آغاز کردیا جائے گا۔اپنے قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں طالبان بھی افغان سیکیورٹی فورسز کے ایک ہزار اہلکاروں کو رہا کریں گے۔امریکا اور طالبان کے درمیان قطر میں ہونے والے تاریخی امن معاہدے کے تحت 5 ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کیا جائے گا جس کے بدلے طالبان ایک ہزار قیدیوں کو رہا کریں گے۔ علاوہ ازیں امریکا نے بھی افغانستان سے اپنے فوجیوں کا انخلاء شروع کردیا ہے۔پہلے پہل افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان قیدیوں کو رہا کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد طالبان نے حملے دوبارہ شروع کردیے جس کے جواب میں امریکا نے طالبان پر بمباری کی اور بڑی مشکل سے ہونے والا امن معاہدہ خطرے میں نظر آنے لگا۔اب اشرف غنی کی جانب سے طالبان کی رہائی کی منظوری کے بعد امن عمل کی کامیابی کا دوبارہ سے امکان نظر آنے لگا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…