پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

طیب اردوان کیساتھ روس میں توہین آمیز سلوک ، پیوٹن کی ایسی اوچھی حرکت جس سے مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی،روسی میڈیا نے ویڈیو لیک کردی

datetime 9  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے گزشتہ ہفتے ماسکو کا سرکاری دورہ کیا۔ اس دوران انہیں واضح طور پر توہین آمیز سلوک کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ایردوآن کی توہین کی خبر 3 روز تک میڈیا سے چھپی رہی۔

اس لیے کہ باوثوق ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہو سکی تھی۔ یہاں تک کہ روس کے ایک سرکاری ٹی وی چینل Россия-1 نے گزشتہ روز ایک وڈیو رپورٹ نشر کی جس میں ایردوآن کو دروازے پر نسبتاً طویل انتظار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اس وڈیو کا دورانیہ 13 منٹ کا ہے۔ وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایردوآن اور ان کے ہمراہ موجود وفد کو کریملن ہاؤس میں ہال کے دروازے پر دو منٹ تک انتظار کرنا پڑا۔ اس کے بعد انہیں داخلے کی اجازت ملی۔ روسی صدر پوتین مہمانوں کے خیر مقدم کے لیے ہال کے دروازے پر موجود ہونے کے بجائے ہال کے اندر موجود تھے۔ لہذا ایردوآن اور ان کے وفد نے ہال کے اندر پہنچ کر روسی صدر سے مصافحہ کیا۔وڈیو میں نیوز بلیٹن کے اینکر نے بھی یہ بات کہی کہ ترکی کے صدر کو بیرونی ہال میں ضرورت سے زیادہ انتظار کرنا پڑا۔ ایردوآن ہال میں اس طرح کھڑے جیسے کوئی مسافر بس میں سوار ہونے کے لیے اس کا منتظر ہوتا ہے۔ اس دوران ترکی کے سرکاری وفد کے بعض ارکان بے چینی کا شکار نظر آئے۔وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک منٹ اور پینتیس سیکنڈ تک انتظار میں کھڑے رہنے کے بعد ایردوآن بیزار ہو گئے اور ان کے چہرے پر تنگی کے آثار نمودار ہوئے۔

اس موقع پر ایردوآن نے دروازے کے باہر موجود ایک سیٹر کی صورت میں اپنی مشکل کا حل تلاش کر لیا اور اس پر براجمان ہو گئے۔ یقینا یہ سیٹر مہمان سربراہان کے لیے نہیں بلکہ کرملن ہاؤس کے ملازمین کے واسطے مختص تھی۔ اس کے چند سیکنڈوں کے بعد جا کر ایردوآن کرب کی حالت سے باہر آئے اور ان کے لیے مرکزی ہال کا دروازہ کھول دیا گیا۔سوشل میڈیا صارفین نے پیوٹن کی اس حرکت پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…