عمرہ کرنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری،سعودی حکام کی جانب سے پابندی کب تک اٹھا لی جائیگی؟پتہ چل گیا

9  مارچ‬‮  2020

جدہ(آن لائن)سعودی حکام کی جانب سے عمرہ ادائیگی کے لیے رواں ماہ کے آخر تک اجازت دیے جانے کا امکان، جس کے بعد عمرہ زائرین سعودی عرب مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جاسکیں گے۔عمرہ ادائیگی پر عارضی طور پرپابندی اس لیے عائد کی ہے کہ سعودی عرب میں 5 بین الاقوامی ایئر پورٹس پر قرنطینہ اور مکمل اسپتالوں کو فعال کیا جارہا ہے۔

سعودی حکام کے مطابق سعودیہ کے شہر جدہ، مدینہ، ریاض، دمام، ابھا اور جازان میں واقع ان ایئرپورٹس میں مکمل طبی سہولتوں کی فراہمی کے انتظامات کر رہی ہے،اس سلسلے میں سعودی حکام ایئر پورٹس پر ممکنہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلیے تمام تر حفاظتی اقدامات میں مصروف ہیں۔بتایا گیا ہے کہ چند ہی روز میں ان تمام ایئرپورٹس پر طبی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنادیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے11کیسوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ سعودی حکام کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندی کو جلد ہی ختم کیے جانے کا امکان ہے۔بتایا گیا ہے کہ سعودی حکام تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس پر مکمل فول پروف اقدامات کر رہے ہیں۔ ہر ایئر پورٹ کے ساتھ اسپتال اور قرنطینہ اور تھرمو اسکینرز بھی نصب کردیے گئے ہیں جہاں مشتبہ افراد کو مکمل چیک کرنے کے بعد مکہ جانے کی اجازت دی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…