پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

دفعہ370 کو ختم کرنے کیخلاف دائر درخواستوں کا معاملہ،بھارتی سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سنا دیا

datetime 2  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی سپریم کورٹ نے دفعہ 370 کو ختم کرنے کے خلاف دائر درخواستوں کامعاملہ لارجر بینچ کو بھیجنے سے انکار کردیاہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق جسٹس این وی رمنا کی سربراہی میں 5 ججوں پر مشتمل بھارتی سپریم کورٹ کا بینچ دفعہ 370 سے متعلق درخواستوں کی سماعت جاری رکھے گا۔

ایک غیر سرکاری تنظیم پیپلز یونین آف سول لبرٹیز اور جموں وکشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے معاملے کو لارجر بینچ کوبھیجنے کی استدعا کی تھی۔درخواست گزاروں نے اس بنیاد پر کیس کو لارجر بینچ کو بھیجنے کی استدعا کی تھی کہ سپریم کورٹ نے دفعہ 370کے حوالے سے پہلے ہی دو فیصلے پریم ناتھ کول بنام جموں وکشمیر1959 اورسمپت پرکاش بنام جموں و کشمیر 1970 دیے ہیں اوریہ فیصلے پانچ رکنی بینچوںنے دیے ہیں۔درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی تھی ان درخواستوں کی سماعت سات یا اس سے زیادہ ججوں پر مشتمل بینچ کرسکتا ہے۔واضح رہے کہ دفعہ 370کومنسوخ کرنے کے بھارتی حکومت کے اقدام کے خلاف سپریم کورٹ میں 23کے قریب درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ بھارتی حکومت کی طرف سے پیش ہونے والے اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال نے سپریم کورٹ کے بینچ کو جس میں جسٹس سنجے کشن کول ، آر سبھاش ریڈی ، بی آر گوائی اور سوریہ کانت بھی شامل ہیں بتایاکہ دفعہ 370 کی منسوخی اب ایک حقیقت ہے اور اس کو قبول کرنے کے سوا کوئی دوسراراستہ نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…