انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ہمارے راستے سے ہٹ جائیں تاکہ ہم خود بشار الاسد سے نمٹ سکیں ۔ تفصیلات کےمطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ ہم ترکی شام میں بشارالاسد کی دعوت پر نہیں، شامی عوام کی دعوت پر گیا ہے، اور تب تک نہیں نکلے گا جب تک شامی عوام نہ کہیں۔ میں نے مسٹر پیوٹن سےکہا کہ آپ وہاں کیا کر رہےہیں۔
فوجی بیس بنانا چاہتےہیں تو بنائیں مگر ہمارے راستے سے ہٹ جائیں تاکہ ہم خود بشارالاسد سے نمٹ سکیں‘‘۔ قبل ازیں ترک فوج نے شام کا لڑاکا طیارہ مار گرئے جانے کا دعویٰ کیا تھا ۔ترک میڈیا نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں ادلب کے قریب شام کا ایک لڑاکاطیارہ مار گرایاہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ تباہ ہونے والا لڑاکا طیارہ شام کا سرکاری طیارہ تھا اور اسے فائرنگ کی مدد سے گرا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل شامی فوج کے حملے نے ترک آرمی کا بڑا نقصان کر دیا تھا جاں بحق ترک فوجیوں کی تعداد 35سے زائد تھی جبکہ 40سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔
ترکی شام میں بشارالاسد کی دعوت پر نہیں، شامی عوام کی دعوت پر گیا ہے، اور تب تک نہیں نکلے گا جب تک شامی عوام نہ کہیں۔ میں نے مسٹر پیوٹن سےکہا کہ آپ وہاں کیا کر رہےہیں۔ فوجی بیس بنانا چاہتےہیں تو بنائیں مگر ہمارے راستے سے ہٹ جائیں تاکہ ہم خود بشارالاسد سے نمٹ سکیں۔ رجب طیب ایردوان pic.twitter.com/FG5YZdRt7N
— ترکی اردو (@TurkeyUrdu) March 1, 2020