جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

ٹرمپ کے دورے کے دوران بڑا دفاعی معاہدہ بھارت، امریکہ سے کتنی مالیت کے جنگی ہتھیار خریدے گا؟جانئے

datetime 25  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے پہلے بھارتی دورے کے دوران ہندوستان کو تین ارب ڈالر کے فوجی اور جنگی آلات فروخت کرنے میں کامیاب ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ 24 فروری کو اپنے پہلی بھارتی دورے پر اہل خانہ اور دفاعی ماہرین کے ہمراہ پہنچے تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے دورے کے پہلے دن ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح کرنے سمیت وہاں ایک لاکھ افراد کے مجمع کو خطاب بھی کیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت میں اپنے پہلے خطاب میں پاکستان کی تعریف کی تھی اور اعتراف کیا تھا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کے ساتھ مل کر لڑ ریہیں۔دورے کے پہلے دن امریکی صدر کے دارالحکومت نئی دہلی کے دورے کے دوران ہزاروں افراد نے متنازع شہریت قانون کے خلاف مظاہرے بھی کیے اور اس دوران جھڑپوں میں کم سے کم 7 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔انہوں نے دورے کے پہلے دن آگرا میں تاج محل کا بھی دورہ کیا اور ان کے دورے سے قبل تین صدیوں بعد پہلی بار تاج محل کی صفائی کرائی گئی تھی۔دورے کے دوسرے دن ڈونلڈ ٹرمپ نے مہاتما گاندھی کی سمادھی راج گھاٹ کا دورہ بھی کیا اور پھر نئی دہلی میں موجود حیدرآباد ہاؤس میں انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ون آن ون ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے جنگی آلات کے معاہدے سے متعلق اعلانات کیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر بھارتی دورے کے دوران نریندر مودی کی تعریفیں کرنے اور چین کو خطرہ قرار دینے کی باتیں کرنے کے بعد بھارت کو تین ارب ڈالر کے جنگی ہتھیار فروخت کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت، امریکا سے 3 ارب ڈالر کے جنگی جہاز اور دیگر فوجی آلات خریدے گا۔امریکی صدر کے مطابق جنگی آلات کے معاہدے سمیت امریکا اور بھارت ایک بڑے تجارتی معاہدے پر بھی پیش رفت کرنے جا رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ بھارت، امریکا سے میزائل ٹیکنالوجی سمیت 24 سی ہاک اور 6 اپاچے ہیلی کاپٹرز خریدے گا جن کی مالیت 2 ارب 60 کروڑ ڈالر بنتی ہے۔

امریکی صدر کے مطابق مذکورہ سودے کے علاوہ بھی دونوں ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبہ جات میں کاروبار کے مواقع بڑھائے جائیں گے۔پریس کانفرنس کے دوران نریندر مودی نے بھی امریکی صدر کی تعریف کی اور بتایا کہ دونوں کے درمیان متعدد بار ملاقاتیں ہوئیں اور ہر بار ان کے درمیان دونوں ممالک کی بہتری پر بات ہوئی۔بھارتی وزیر اعظم کے مطابق امریکا سے جنگی آلات کے معاہدے کے علاوہ بھی دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…