نئی دلی(این این آئی)بھارت کے سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ اور مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف غلام نبی آزاد نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے ساتھ عشایئے میں شرکت کی دعوت کو مسترد کردیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت کے صدر رام ناتھ کویند نے امریکی صدر کے اعزاز میں پیر کی شب عشائیہ دیا تھا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق من موہن سنگھ
نے پریزیڈنٹ آفس کو تقریب میں شرکت سے معذور ی کے بارے میں آگاہ کردیاتھا ۔ غلام نبی آزاد نے یہ کہتے ہوئے کہ تقریب میں انکی شرکت مناسب نہیں ہو گی دعوت کو مسترد کردیا۔ بھارتی کانگریس پارلیمانی پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی کو عشائیہ میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی تھی ۔ دونوں ایوانوں سے تعلق رکھنے والے تمام ارکان پارلیمنٹ کومنگل کو دی جانیوالی صدارتی ضیافت میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی ۔