اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس کی شکار سترہ دن کی نومولود بچی بغیر علاج کے صحت یاب ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق بچی کی پیدائش کے بعد اس میں کرونا وائر س کی تشخیص ہوئی تھی جسے فوراً ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا ۔ تاہم اس بچی کے حوالے سے تازہ ترین تفصیلات سامنے آئیں ہیں کہ بچی بغیر علاج کے مکمل صحت یاب ہو چکی ہے اور اسے ڈسچارج کر کے گھر بھیج دیا گیا ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق
چین کے شہر میں پیدا ہونے والی بچی میں کروناوائرس کی تصدیق کی گئی تھی جس کے بعد اسے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔ چین کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہےکہ بچی بغیر دوائوں کے صحت یاب ہوئی ہے جسے جمعہ کے دن ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ بچی کی علامات واضح نہیں تھیں اس لیے اس کوئی اینٹی بائیوٹک نہیں دی گئی اسے مرض سے لڑنے کیلئے چھوڑ دیا گیا تھا ۔ تاہم وہ بچی 17دن میں تندرست و توانا ہو گئی جسے اب گھر بھیج دیا گیا ہے ۔