کورونا دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے لگا، چین، بھارت، ایران کے بعد افغانستان میں بھی کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا، اہم ہدایات جاری کر دی گئیں

24  فروری‬‮  2020

کابل (این این آئی) چین سے شروع ہونے والے نئے کورونا وائرس کا پھیلاؤ نہ رک سکا، افغانستان میں بھی پہلے کیس کی تصدیق کردی گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان کے وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ملک میں ناول کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا ہے، مریض نے حال ہی میں ایران کا دورہ کیا تھا۔یاد رہے کہ اس مہلک کورونا وائرس سے ایران میں 12 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جو چین کے بعد اموات کے حساب سے دوسرا بڑا ملک ہے جبکہ متاثر ممالک میں جنوبی کوریا دوسرے نمبر پر ہے۔افغان وزیر صحت فیروز الدین فیروز نے پریس کانفرنس

میں کہا کہ کورونا وائرس کا پہلا مثبت کیس ہرات میں سامنے آیا، ساتھ ہی انہوں نے شہریوں سے مطالبہ کیا کہ وہ مغربی صوبے میں سفر کرنے سے گریز کریں کیونکہ اس کی سرحدیں ایران سے ملتی ہیں۔اس سے قبل خطے میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر افغان حکام نے ایران کے ساتھ فضائی اور زمینی سفر معطل کرنے کا اعلان کردیا تھا۔فیروز الدین فیروز کا کہنا تھا کہ مریض نے ایران کے مقدس شہر قم کا دورہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو مصافحہ کرنے، گلے ملنے اور بوسہ دینے سے گریز کرنا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…