اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے گزشتہ ہفتے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا ۔ مہاتیر محمد نے اعلان کیا تھا کہ وہ نومبر 2020 میں مستعفی ہو جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایشیا پیسیفک تعاون اجلاس میں استعفیٰ دے دوں گا،تاہم غیر ملکی میڈیا
کے مطابق مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ ملائیشیا کے بادشاہ کو جمع کرا دیا ہے۔مہاتیر محمد کی جماعت ملک میں نئی حکومت کی تشکیل کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ مہاتیر محمد نے مستعفی ہونے کا فیصلہ عوامی انصاف پارٹی کے چیئرمین انور ابراہیم کے مشورے سے کیا۔ مہاتیر محمد نے کہا کہ مستعفی ہونے کا میرا یہ فیصلہ پرانا ہے جس کا پہلے بھی تذکرہ کر چکا ہوں۔