بدھ‬‮ ، 02 اپریل‬‮ 2025 

چین میں کرونا وائرس سے ممکنہ طور پر متاثرہ پاکستانیوں کو واپسی پر چار ماہ تک انتہائی نگہداشت میں رکھنے کا فیصلہ، کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کردیے گئے

datetime 16  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چین میں کرونا وائرس سے ممکنہ طور پر متاثرہ پاکستانیوں کو واپسی پر علاج معالجہ کیلئے تین سے چار ماہ تک انتہائی نگہداشت میں رکھا جائے گااور مکمل صحت یاب ہونے کے بعد انہیں واپس چین یااپنے گھروں میں جانے کی اجازت دی جائے گی تاکہ کرونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔ ذرائع کے مطابق چین میں کرونا وائرس سے متاثرہ پاکستانی طلبا و طالبات اور روزگار کے سلسلے میں

موجود لوگوں کو واپسی پر علاج معالجہ کیلئے یہاں جڑواں شہر کے ایک اہم مرکز میں رکھا جائے گا۔اس مرکز کے 6،7،8 نمبر بلاکوں کو اس کیلئے مختص کردیا گیاہے اوران بلاکس کوبہتربنانے کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز بھی ہنگامی بنیادوں پر جاری کئے گئے ہیں۔یہ مرکز گنجان آبادعلاقے میں ہے اہم عوامی سرگرمیاں یہاں ہوتی ہیں۔ماہرین کے مطابق بالفرض کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج معالجے کیلئے مختص بلاک عوامی ضرورت کے لئے خالی بھی ہوجائیں تو وائرس کے اثرات موجود ہوں گے۔یہ بھی معلوم ہواہے کہ اس مرکز کے قریب ایک یونیورسٹی و مدرسہ بھی موجودہے جس میں ہزاروں طلبا وطالبات رہائش پذیر ہیں اسکے علاوہ قریبی علاقوں کی آبادی میں بھی کرونا وائرس منتقل ہونے کا خدشہ رہے گا۔ مقامی لوگوں نے اس مرکز میں متاثرہ پاکستانیوں کو رکھنے کی اطلاعات پر اظہار تشویش کیاہے اور کہا ہے کہ اس سے دیگر کا بھی کرونا وائرس سے متاثر ہونے کا اندیشہ رہے گا۔ وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر صحت سے اپیل کی گئی ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ پاکستانیوں کیلئے پمس یا کسی اور سرکاری ہسپتال میں بلاکس یا وارڈز مختص کئے جائیں تاکہ ان کا صحیح اور بروقت علاج معالجہ ہوجائے اور کرونا وائرس کو پھیلنے سے بھی روکا جاسکے اور کسی آبادی میں خوف وہراس پھیلنے کا خدشہ بھی نہ ہو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ


میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…