پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

کھانے کی اشیاء کے ذریعے غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کا انوکھا طریقہ، حیران کن طریقہ واردات

datetime 13  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی سیکیورٹی فورسز نے مونگ پھلی اور کھانے کی دیگر اشیاء کے ذریعے غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔بھارتی دارالحکومت نئی دہلی ائیر پورٹ پر ایک شخص کو 45 لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی مونگ پھلی، بسکٹ کے ڈبوں اور گوشت میں چھپا کر لے جانے کے جرم پر بھارتی سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کر لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق

نئی دہلی کے گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے دبئی جانے والے 25 سالہ شخص کی مشکوک حرکتوں کی بناء پر تلاشی لی گئی۔سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے ترجمان نے کہا کہ جب مسافر کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اْس میں پکے ہوئے گوشت، مونگ پھلی، بسکٹ کے ڈبوں اور دوسری کھانے کی چیزوں میں سے غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی۔اس پورے واقع کی ویڈیو سی آئی ایس ایف نے سوشل پر بھی پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا گیا ملزم کے سامان میں موجود سیل پیک بسکٹ کے ڈبوں، مونگ پھلی اور تیل میں پکے ہوئے گوشت میں سعودی، قطری، عمانی ریال کے ساتھ ساتھ کویتی دینار اور یورو موجود تھے۔سی آئی ایس ایف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ برآمد ہونے والی کرنسی کی مالیت 45 لاکھ ہے جسے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…