خرطوم(این این آئی)سوڈان میں با خبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ایران نے اپنا استعمال شدہ جوہری مواد (جوہری ری ایکٹر میں استعمال شدہ ایندھن) سوڈان میں دور دراز دیہی علاقوں میں دفن کیا جو ام درمان شہر کے نزدیک واقع ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوڈان میں امبدہ ڈسٹرکٹ میں مغربی دیہی علاقے کی مزاحمتی کمیٹی کے سربراہ علی حامد الشبلی نے انکشاف کیا کہ معزول صدر عمر حسن البشیر کی اہلیہ وداد بابکر نے ڈسٹرکٹ کی
50% زرعی اراضی کو غیر قانونی طریقے سے اپنی ملکیت میں لیا۔خاتون اول نے ہمارے سارے حقوق اور اراضی غصب کر لی۔ ہم نے متعدد بار رپورٹ درج کرائی مگر حکومتی اہل کاروں کے ذریعے ان کو مسترد کر دیا گیا۔الشبلی نے مزید بتایا کہ ام درمان سے 30 کلو میٹر کی دوری پر مغربی دیہی علاقوں کے بیچ استعمال شدہ جوہری مواد مدفون ہے۔ اس مواد کو دفن کرنے کا عمل خفیہ طریقے سے کیا گیا۔الشبلی نے تصدیق کی کہ یہ جوہری مواد ایران سے آ رہا ہے۔