اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )کرونا وائرس چین میں پلان کردہ طریقے کے مطابق لایا گیا اور انہیں جانوروں میں چھوڑا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق یہاں یہ باتیں زیر بحث چل رہی ہیں کہ کرونا وائرس کو چین میں ایک طے شدہ ایجنڈے کے تحت لایا گیاتاکہ چین کی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لایا جا سکے ۔ چین کے مخالف ممالک نے بیالوجی ہتھیار کو استعمال کیا ۔ وائرس کو جانوروں میں چھوڑا گیا جس کے بعد یہ تیزی کیساتھ چین کے مختلف شہروں میں پھیل گیا ۔ کرونا وائرس کی وجہ سے اب900سے تجاوز کر گئیں ہیں
جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 40ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے ۔ تاہم چین کی جانب سے وائرس کیخلاف مسلسل جنگ جاری ہے اور ماہرین اس کا علاج دریافت کرنے کیلئے دن رات ایک کر رہے ہیں ۔ جبکہ چینی قوم کو بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں وہ اپنے ملک کی بہتری کیلئے مسلسل کوششیں کر رہی ہے، اس حوالے سے کچھ ویڈیوز سامنے آئیں ہیں ، جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چین کی عوام حفاظتی انتظامات کرتے ہوئے ساتھ ساتھ اپنے کام بھی کر رہے ہیں ں۔ شہریوں نے کروناوائرس سے بچنے کیلئے نئے طریقے ڈھونڈ لیے ہیں۔ شہریوں نے کرونا وائرس سے بچنے کیلئے اپنے جسموں کو پلاسٹک اور چہروں کو پلاسٹک بوتلوں سے ڈھانپنا شروع کر دیا ہے امید کی جا رہی ہے کہ شاید اس طریقے سے وہ کرونا وائرس سے بچ جائیں۔دیگر ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چینی عوام وائرس کا شکار ہونے کے بعدبھی چینی شہری اپنے حصہ کی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے دیکھائی دے ہیں تاکہ ملک کی معیشت کو تباہ ہونے سے بچایا جا سکے ۔ جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے ان کے حوصلے کی داد دیتے ہوئے کہا ہے کہ چینی عوام مشین کی طرح ہیں ، دنیا کی کوئی قوم ان کا مقابلہ نہیں کر سکتی ۔ جس کی واضح مثال چین میں ہنگامی بنیادوں پر دس دن کے اندر دوہسپتال بنانا شامل ہے ۔ واضح رہے کہ ووہان شہر میں وائرس کے پھیلتے ہیں دس دن کے اندر اندر پہلا بڑا ہسپتال کھول دیا گیا تھا جو کہ ایک ہزار بیڈز پر مشتمل تھایہ 6 لاکھ 45 ہزار اسکوائر فٹ پر پھیلے اس عارضی ہسپتال میں مریضوں کا داخلہ بھی شروع ہوگیا تھا۔ یہ 2 منزلہ ہسپتال ہے جس میں ایک ہزار بستر، متعدد آئسولیشن وارڈز اور 30 آئی سی یو وارڈز شامل ہیں۔
چاہے وائرس پورے ملک میں پھیل گیا مگر چائنیز اپنی اکانومی بچانے کے لیے کیسے کام کر رہے انکا کہنا ہے کہ کام کرنا ہے کوئی بہانہ نہیں چاہئے چاہے جیسے مرضی کریں pic.twitter.com/Drw1dXMv5o
— Haqeeqat TV (@Haqeeqat_TV) February 10, 2020