جمعہ‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2026 

’’بھارت کی تقسیم سے خوش ہوں‘‘انڈیا کے سابق وزیر خارجہ اور معروف سیاستدان کے بیان نے بھارت میں ہنگامہ برپا کردیا

datetime 10  فروری‬‮  2020 |

دہلی(ساوتھ ایشین وائر)کانگریس کے سینئر رہنما نٹور سنگھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ بھارت کی تقسیم ہوئی۔بصورت دیگر مسلم لیگ ملک کو چلنے نہیں دیتی اور ڈائرکٹ ایکشن جیسے مزید دن آتے۔سابق وزیر خارجہ نٹورسنگھ، راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ ایم جے اکبر کی ایک کتاب کی رسم اجرا کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

سائوتھ ایشین وائر کے مطابق ایم جے اکبر نے اپنی کتاب کا عنوان گاندھی کا ہندوازم، جناح کے اسلام کے خلاف جدوجہد ہے رکھا۔سابق صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کی قیام گاہ پر اس تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھا جبکہ پرنب مکرجی نے کتاب کی رسم اجرا انجام دی۔نٹور سنگھ نے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت کی تقسیم نہیں ہوتی تو ہمیں ڈائرکٹر ایکشن جیسے دنوں کا سامنا کرنا پڑتا اور جس طرح ہم نے 16 اگست 1946 کا دور دیکھا تھا جب کولکتہ میں ہزاروں ہندوئوں کو ہلاک کیا گیا تھا اور اسی طرح بہار میں ہزاروں مسلانوں کو مارا گیا تھا۔سائوتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے کہا کہ 1946 میں پہلے تو مسلم لیگ نے کابینہ میں شامل ہونے سے انکار کردیا اور پھر حکومت میں شامل ہوتے ہوئے تمام تجاویز کو مسترد کردیا تھا۔نٹورسنگھ نے مزید کہا کہ اگر بٹوارہ نہیں ہوتا تو مسلم لیگ حکومت کے کام کاج کو مشکل بنادیتی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…