پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے نئے کیسوں کا انکشاف تعلق کن ملکوں سے نکلا؟شناخت ظاہر

datetime 8  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی( آن لائن )متحدہ عرب امارات میں وزارت صحت نے ہفتے کے روز ایک اعلان میں بتایا ہے کہ کرونا وائرس کے دو مزید کیس سامنے آئے ہیں۔ اس طرح امارات میں کرونا کے ظاہر ہونے کے بعد سے اس وائرس میں مبتلا ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد سات ہو گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت صحت نے بتایاکہ دو نئے متاثرہ افراد کا تعلق چین اور فلپائن سے ہے۔دونوں افراد کو عالمی معیار کے مطابق مطلوب کڑی طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔وزارت کا کہنا ہے کہ وہ ریاست کے تمام سیکٹروں کے

ساتھ رابطہ کاری سے کام کر رہی ہے تا کہ شہریوں اور مقیمین کی سلامتی کو یقینی بنانے کے واسطے تمام تر احتیاطی اقدامات کیے جا سکیں۔متحدہ عرب امارات میں 29 جنوری کو کرونا کا پہلا کیس ریکارڈ ہونے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ایک ہی خاندان کے چار افراد اس مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ یہ خاندان سیاحت کے مقصد سے چین کے شہر ووہان سے امارات پہنچا تھا۔ مزید یہ کہ چاروں افراد کی طبی حالت مستحکم ہے اور انہیں طبی نگرانی میں کھا گیا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…