ہوانا(این این آئی)جمیکا اور کیوبا کے درمیانی علاقے میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، زلزلے سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کر دی گئی ہے جبکہ زلزلہ کا مرکز جمیکا کے ساحلی علاقوں کے قریب تھا۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق زلزلے کی شدت7 اعشاریہ7ریکارڈ کی گئی ہے
جبکہ زلزلے کی گہرائی 10کلومیٹر تھی۔زلزلہ کی شدت امر یکی شہر بھی محسوس کی گئی جہاں بڑی تعداد میں لوگ عمارتوں سے باہر نکال آئے، تاہم کسی بھی ملک میں ہلاکت کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔زلزلے کے باعث عمارتیں بری طرح متاثر ہوئیں جبکہ سڑکوں پر بھی گڑھے پڑ گئے۔متاثرہ علاقوں میں زلزلے کے بعد 6.1 شدت کے آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری رہا۔