ایرانی مقتول جنرل سلیمانی کے پوسٹرپھاڑنے کےا لزام میں کم سن بچّہ گرفتار ،ایسا قدم کیوں اٹھایا؟دوران تفتیش اعتراف کرلیا

23  جنوری‬‮  2020

تہران (این این آئی)ایران کے دارالحکومت تہران میں پولیس نے ایک کم سن بچّے کو سپاہِ پاسداران انقلاب ایران کی القدس فورس کے مقتول کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کے پوسٹر پھاڑنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق تہران کے پولیس سربراہ حسین رحیمی نے کہا کہ اس فرد کی عمر18 سال سے کم ہے۔پولیس نے اس کو 24 گھنٹے میں شناخت کر لیا۔رحیمی نے دعویٰ کیاکہ اس بچّے نے تفتیش کے دوران میں

آن لائن پروپیگنڈا سے متاثر ہونے کا اعتراف کیا ۔اس نے اپنے فعل پر ندامت کا اظہار کیا ہے۔اس کے بعد اس کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ۔واضح رہے کہ پاسداران انقلاب نے 11 جنوری کو تہران کے نواح میں آٹھ جنوری کو یوکرین کے مسافر طیارے کو میزائل سے مارگرانے کی ذمے داری قبول کی تھی۔اس کے بعد ایران کے مختلف شہروں میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔ان میں اسکولوں اور جامعات کے طلبہ پیش پیش رہے تھے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…