سعودی عرب میں اب تک کی سب سے بڑی تبدیلی ،پورے ملک میں اب نماز کے اوقات میں دکانیں بند نہیں ہونگی

20  جنوری‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی حکومت کا کاروباری سرگرمیاں 24 گھنٹے جاری رکھنے کا اعلان ،میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی حکومت نے ایک طویل المدتی بحث کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ اب نماز کے اوقات میں دکانیں بند نہیں کروائی جائیں گی۔بلکہ کاروباراور آمدن کو بڑھانے کیلئے 24 گھنٹے کمرشل سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔ تاہم بہت سارے سعودی لوگ ابھی اس کشمکش میں ہیں کہ دکانیں بند کی جائیں یا نہ ۔فیصلے کے خلاف بعض حلقوں نے تنقید اور

مخالفت بھی کی ہے۔ لیکن اس کے باوجود وہ ان اصلاحات کو سعودی عرب کی تعمیر وترقی کیلئے ضروری قرار دے رہے ہیں اور مشکل اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ نمازکے وقت دکان بند کرنے سے متعلق گزشتہ سال سعودی عرب کی مذہبی پولیس نے اپنے ٹویٹس میں کہا تھا کہ نماز کے اوقات میں دکانیں کھلی رکھنا منع ہے،واضح رہے مسلم ممالک میں سعودی عرب کے اس عمل کے حوالے سے تعریف کی جاتی تھی کہ  نماز کے اوقات میں دکانیں بند کروا دی جاتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…