سیاسی بے چینی سے نمٹنے کے لیے مودی سرکار نے  کشمیر سے متعلق انتہائی اہم فیصلہ کر لیا

17  جنوری‬‮  2020

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں سیاسی بے چینی سے نمٹنے کے لیے مرکزی وزرا کی طرف سے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مودی حکومت اپنے چھتیس سینئر وزرا کو مقبوضہ کشمیر روانہ کرے گی جو پچاس سے زائد مقامات کا دورہ کرکے عوام سے خطاب کریں گے۔ اس مہم کی ابتدا آئندہ چند روز میں ہوجائے گی۔ یہ وزرا جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں پنچائتی سطح پر

لوگوں سے رابطہ کریں گے اور انہیں حکومتی موقف پر قائل کریں گے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک ترجمان سدیش برمانیدعوی کیا کہ چونکہ اب کشمیر میں حالات معمول کے مطابق ہیں اس لیے وزارا اپنے اپنے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے وہاں کا دورہ کریں گے۔لیکن کشمیر میں کمیونسٹ پارٹی کے رہنما یوسف تاریگامی جو حال ہی میں قید سے رہا ہوئے ہیں، کا کہنا تھا کہ حکومت کے یہ تمام دعوے جھوٹے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کشمیر میں ترقی کاوعدہ کر کے خصوصی درجہ ختم کیا تھا اور اب ترقی تو دور کی بات، عالم یہ ہے کہ کشمیری بجلی، پانی اور گیس جیسی ضروری اشیا کے لیے ترس رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں حالات پہلے سے بدتر ہوچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…