واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر چین کے ساتھ طے پانے والی تجارتی ڈیل کے پہلے مرحلے کی دستاویز پر بدھ پندرہ جنوری کو دستخط کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے اس ڈیل کو اپنی حکومت کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا ۔ اس معاہدے پر دستخط کی تقریب امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں منعقد ہو گی اور اس میں چینی وزیر اعظم لی
کیچیانگ بھی شریک ہوں گے۔ وہ پیر تیرہ جنوری کو امریکا پہنچ رہے ہیں۔ دوسری جانب اس تجارتی ڈیل پر عالمی سطح پر متضاد رد عمل سامنے آیا ۔ کونسل آف فارن ریلیشنز کے تجارتی امور کے ڈائریکٹر ایڈورڈ ایلڈن کے مطابق ابھی چین اور امریکا کے درمیان اہم اختلافی معاملات بدستور موجود ہیں۔ ایلڈن کے مطابق سیاسی طور پر یہ صدر ٹرمپ کے حق میں جائے گی۔