بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

عمان کا نیا سلطان مقرر کر دیا گیا،جانتے ہیںمرحوم سلطان قابوس نے اپنی وصیت میں کس کا نام بطور جاں نشیں  تحریر کروایا؟

datetime 11  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسقط(  آن لائن)مرحوم سلطان قابوس بن سعید کے چچا زاد بھائی ہیثم بن طارق السعیدعمان   کو عمان کا نیا سلطان مقرر کر دیا گیا ۔   غیر  ملکی خبر رساں ادارے   کے مطابق ہیثم بن طارق السعید نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔  عمان کے مرحوم سلطان قابوس بن سعید نے وفات سے قبل اپنے جاں نشیں کا اعلان نہیں کیاتھا

تاہم اس حوالے سے ایک خفیہ وصیت کا ذکر کیا گیا ہے جس میں سلطان نے اپنے جاں نشیں کا نام تحریر کروایا۔1996 میں منظور کیے جانے والے آئین میں یہ بات موجود ہے کہ سلطان کو وصیت میں بو سعید خاندان سے اپنے جاں نشیں نامزد کرنا ہو گا۔ یہ وصیت شاہی خاندان کی کونسل کے سامنے کھولی جائے گی۔عمانی آئین کے مطابق اگر شاہی خاندان کی کونسل کا 3 روز کے دوران سلطان کے جاں نشیں پر اتفاق رائے نہ ہوا تو ایسی صورت میں دفاعی کونسل پر لازم ہو گا کہ وہ ریاست کی کونسلوں، شوری اور عدالت عظمی کے سربراہان کی شرکت کے ساتھ سلطان کے اختیار کا عمل انجام دے۔سلطان قابوس کی کوئی اولاد نہیں تھی لہٰذا ان کی جاں نشینی کے لیے 3 گردش میں رہے۔ ان میں سلطان قابوس کے چچا زاد بھائی اور وزیراعظم اسعد بن طارق (65 سالہ) کے علاوہ سلطان کے دو سوتیلے بھائی وزیر ثقافت ہیثم (65 سالہ) اورعمان کی بحریہ کے سابق سربراہ شہاب (63 سالہ) شامل ہیں۔  وزیرثقافت رہنے والے ہیثم بن طارق السعید اب نئے سلطان کے طور پر منتخب ہوگئے ہیں۔الجزیرہ ٹی وی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابھی اس اطلاع کی سرکاری تصدیق ہونا باقی ہے۔‎

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…