اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ایران امریکا کی حالیہ کشیدگی کے بعد روس نے بھی جارحانہ انداز اپنالیا ۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز روسی نیوی کا جہاز بحیرہ عرب میں جارحانہ انداز میں امریکی بحری جہاز کے بہت قریب پہنچ گیا تھا جبکہ روسی جہاز کی جارحانہ انداز میں انٹری پر امریکی بحریہ کی جانب سے وارننگ بھی جاری کی گئی جس بالکل نظر انداز کیا گیا
جس سے دونوں کے ٹکرائو کا خدشہ بہت بڑھ گیا تھا لیکن دونوں کی جانب سے کسی بھی جھڑپ کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہو سکی ہے ۔ یاد رہے روسی اور ایرانی عہدیداروں کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ پیر کوہو ا تھا ، دونوں عہدادیداران نے قاسم سلیمانی کی موت کے بعد کی صورتحال پر گفتگو کی، شام میں امن کے قیام اور خطے میں کشیدگی روکنے کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا ۔