واشنگٹن/تہران ( آن لائن )ہماری فوج سب سے طاقتور ہے، ایران نے عراق میں 2 فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، سب کچھ ٹھیک ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدرڈو نلڈ ٹرمپ نے ایرانی میزائل حملوں کے بعد ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ سب ٹھیک ہے۔
ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے عراق میں 2 فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، امریکی صدر کا کہنا ہے کہ نقصان اور ہلاکتوں کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے پاس دنیا کی بہترین اور اسلحے سے لیس فوج ہے، اس ضمن میں ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ بدھ کی شام کو بیان دیں گے۔ امریکی صدر کے بیان سے کچھ دیر قبل ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہنا تھا کہ ایران نے اسی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا جہاں سے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو ہدف بنایا گیا تھا، اقوام متحدہ کے چارٹرکے مطابق سیلف ڈیفنس میں کارروائی کی، ایران کی جانب سے متناسب جواب مکمل ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے امریکی ایئربیس پر راکٹ حملوں کے بعد ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ ایران نے امریکہ کے بزدلانہ حملے کا متناسب جواب دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ جواب انہوں نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے سیلف ڈیفینس میں دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران نے امریکہ کی اس ایئربیس کو نشانہ بنایا ہے جہاں سے امریکہ نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو نشانہ بنایا تھا۔اپنے ٹوئیٹر پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے متناسب جواب مکمل ہو گیا ہے۔
ہم تنازعے کو بڑھانا نہیں چاہتے نہ ہی ہم کسی قسم کی جنگ چاہتے ہیں، مگر ہم اپنے خلاف کسی بھی جارحیت کا جواب دیں گے۔ واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل مغربی عراق میں امریکی فوج کے ہوائی اڈے پر 35 راکٹ میزائل داغے گئے۔ ایران کے پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ انہوں نے عراق میں امریکی اڈے پر درجنوں میزائل داغے ہیں۔تفصیلات کے مطابق عراق میں امریکہ کے فوجی اڈے عین الاسد پر 35 راکٹ میزائل داغے گئے ہیں۔