کینبرا(این این آئی)آسٹریلوی انشورنس کمپنیوں کی کونسل کے مطابق جنگلاتی آگ کی وجہ سے لوگوں کی جانب سے اب تک 485 ملین امریکی ڈالر کے مساوی کلیم جمع کرائے جا چکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق انشورنش کمپنیوں کا یہ بیان ملکی وزیراعظم اسکاٹ موریسن کی جانب سے متاثرین کی ہر ممکن مدد کے بیان کے ایک روز بعد سامنے آیا ۔
انہوں نے امداد کی مد میں اضافی دو بلین آسٹریلوی ڈالر مختص کرنے کا بھی اعلان کیا۔ دوسری جانب آسٹریلیا میں جنگلاتی آگ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد پچیس ہو گئی ہے۔ ریاست نیو ساتھ ویلز کے ڈیڑھ سو مقامات پر آگ بدستور لگی ہوئی ہے اوران میں پچاس جگہوں پر آگ بے قابو ہے۔ اگلے دنوں میں موسم پھر سے گرم ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔