اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)طیب اردوان اور حسن روحانی کے درمیان ٹیلفونک رابطہ ۔ تفصیلات کے مطابق جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کےبعد ترکی صدر طیب اردوان اور ایرانی صدر حسن روحانی کے درمیان رابطہ ہو ا ہے جس میں ترک صدر کا کہنا تھا کہ قاسم سلیمان کےقتل پر انتہائی افسوس ہے
ایران کا دورہ کرنے کا بھی اعلان کر دیا ۔ دو روز قبل ایرانی صدر حسن روحانی اور ترک ہم منصب رجب طیب اردوان سے ٹیلیفون رابطہ ہو تھا ۔ترک صدر نے اپنی حمایت کا مکمل یقین دلایاتھا۔ ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ہم امریکی سازشوں کیخلا ف اکٹھے نہ ہوئے تو پھر بڑا خطرہ ہے جو امن کو تباہ کر دے گا ۔ جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کر کے امریکہ نے بہت بڑی غلطی کر دی ہے اگر ایسے موقعے پر ہم خاموش رہے تو ہمارا دشمن خود کو طاقتور اور جارحانہ رویے اپنالے گا ۔ جنرل قاسم کی موت نے پوری قوم کو افسردہ کر دیا ہے ۔ جبکہ ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد بہت افسردہ ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں جلد ایران کا دورہ کروں گا جہاں پر ترکی اور تہران کے درمیان خطے کی صورتحال سمیت دیگر ایشو پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔