لندن،بغداد (این این آئی)برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ برطانیہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی موت پر اظہار افسوس نہیں کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بورس جانسن نے ایرانی جنرل کے قتل پر اپنے ردعمل میں کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کے اقدامات سے ہزاروں اموات ہوئیں۔ان کا کہنا تھا کہ جنرل سلیمانی ہمارے مفادات کے خلاف اور خطے کو غیرمستحکم کرنے کے ذمے دار تھے۔دوسری جانب عراقی پارلیمنٹ کی
طرف سے غیرملکی فورسز کے انخلاء کے مطالبے پرمبنی قرارداد کی منظوری کے بعد ملک کے کئی شہروں میں اس قرارداد کے خلاف مظاہرے پھوٹ پڑے۔ عراقی پارلیمنٹ نے گذشتہ روز ایک قرارداد منظور جس میں ملک میں موجود تمام غیرملکی قوتوں کو نکال باہر کرنے کا مْطالبہ کیا گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق مظاہرین پارلیمنٹ کے فیصلے کے خلاف دارالحکومت بغداد میں لوگ نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور نعرے بازی کی۔