واشنگٹن(آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں فوجی کارروائی کا حکم دینے کیلئے کانگرس کی منظوری کی کوئی ضرورت نہیں تھی اوراگر انہوں نے ایران کیخلاف حملے کا فیصلہ کیا تو اس حوالے سے ان کا ٹویٹ ہی پیشگی نوٹیفیکیشن ہو گا۔خبر رساں ادارے کے مطابق سوموار کے روز ان خیالات کا اظہار امریکی صدر نے کانگریس کی سپیکر نینسی پلوسی
کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے ممکنہ جوابی کارروائی میں امریکی شہری یا ہدف پر ممکنہ حملے کی خبروں کے حوالے سے کہا کہاس کے جواب میں امریکا فوری اور غیرمتناسب انداز میں جوابی کارروائی کرے گا لہذا اس کے لیے انہیں ایسے کسی قانونی نوٹس یا منظوری کی ضرورت نہیں ہے۔